جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

ماہواری میں پیدا ہونے والی رکاوٹ

سوال

حیض آنے کے بعد رک جانے پراگر کوئي عورت روزہ رکھے اورایک دن بعد پھر حیض آجائے تواس کا حکم کیا ہوگا آيا اس دن کی قضاء کرے گي یا نہیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

دوران حیض اگر ایک دن یا ایک رات حیض نہ آئے تو اسے غسل کرکے پاکی کی حالت میں جتنی نمازیں ہوں پڑھنی چاہییں ، کیونکہ ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہ کا کہنا ہے :

جب عورت زيادہ اورگاڑھا خون دیکھے تووہ نماز نہ پڑھے ، اورجب اسے ایک گھنٹہ طہر حاصل ہوتو غسل کرلے ۔

دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( مجلۃ البحوث العلمیۃ ( 12 / 102 ) ۔

دم البحرانی غلیظ اورزیادہ خون کو کہتے ہيں ۔ دیکھیں لسان العرب ( 4 / 64 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب