الحمد للہ.
ماہ رمضان کے روزے رکھنا ارکان اسلام میں سے ایک رکن ہے ، اوردین کے سب سے اہم واجبات میں سے ہے ، لھذا کسی بھی مسلمان کے لیے جائز نہيں کہ وہ اس میں سستی کرتے ہوئے رمضان کے روزے نہ رکھے ۔
اورجب دینی اوردنیاوی مصلحتوں میں تعارض پیدا ہوجائے تو آپ دینی مصلحت کو مدنظر رکھیں اوراسے ہی مقدم کریں ۔
اس لیے یا تو آپ روزے اورتدریسی عمل میں موافقت پیدا کرنے کی کوشش کریں ( جوکہ انشاء اللہ بہت ہی آسان کام ہے اورمسلمان ہمیشہ سےہی تدریسی فریضہ سرانجام دیتے آئے اورروزے بھی رکھتے آئے ہيں ) اگرچہ تدریسی کام بلاتنخواہ ہی کیوں نہ کریں ، تا کہ اس مہینہ کے روزے رکھ سکیں ۔
آپ مزید تفصیل دیکھنے کے لیے سوال نمبر ( 12592 ) کے جواب کا مطالعہ کریں ۔
واللہ اعلم .