الحمد للہ.
جب عورت کو سورج غروب ہونے سے قبل حیض شروع ہوجائے چاہے ایک لحظہ قبل ہی تو اس کا روزہ باطل ہوجائےگا ، اوراسے اس دن کے روزے کی قضاء کرنا ہوگي ۔
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :
جب عورت کو روزہ کی حالت میں غروب شمس سے ایک لحظہ قبل حیض شروع ہوجائے تواس کا روزہ باطل ہوجائے گا ، اور اس روزے کی اس پر قضاء لازم ہوگی ۔ ا ھـ
دیکھیں : مجالس شھر رمضان صفحہ ( 39 )
عورت کے لیے حیض کی حالت میں روزہ رکھنا جائز نہيں ، اوراگر وہ روزہ رکھ بھی لے تو اس کا روزہ صحیح نہيں ہوگا ۔
ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالی مغنی میں لکھتےہيں :
حائضہ عورت جب بھی روزے کی نیت کرے اورتحریم کا علم ہونے کے باوجود کھانا پینا چھوڑ دے تووہ گنہگار ہوگی اوراس کا وہ روزہ کافی نہيں ہوگا ۔ اھـ دیکھیں المغنی لابن قدامۃ ( 4 / 397 )
واللہ اعلم .