الحمد للہ.
ظاہرتویہ ہوتا ہے کہ آپ رمضان کے اس دن میں روزہ چھوڑنے کے بارہ میں سوال کررہے ہیں ، اورآپ کے سوال سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ نے ایک لمبا سفر کیا تھا کیونکہ سفر کئي گھنٹوں پر مشتمل تھا ، لھذا یہ مسافت سفر شمار ہوگي اورمسافر کے لیے رمضان میں روزہ چھوڑنا جائز ہے ، لیکن آپ اس دن کے بدلے میں ایک روزہ بطور قضاء رکھیں گے ۔
کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
اورجومریض ہویا سفر میں ہو تووہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرے البقرۃ ( 185 ) ۔
واللہ اعلم .