ہفتہ 20 جمادی ثانیہ 1446 - 21 دسمبر 2024
اردو

گاۓ فروخت کرنے کے بعد خود ہی اس کے پاس واپس آگئي

4672

تاریخ اشاعت : 09-08-2003

مشاہدات : 6025

سوال

ایک شخص نے کسی دوسرے شخص کوگاۓ فروخت کی اوروہ خریدار کوجانتا بھی نہيں ، لیکن کچھ عرصہ بعد خریدار کے گھرسے گاۓ بھاگ کر فروخت کرنے والے کے گھر واپس آگئي ہے جبکہ وہ خریدار کوجانتا بھی نہیں اب اس نے گاۓ فروخت کرکے اس کی قیمت بھی استعمال کرلی ہے ، سوال یہ ہے کہ اب اس پر کیا لازم آتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


سوال میں جوکچھ گاۓ کے بارہ میں ذکر کیا گیا ہے اس کے لحاظ سے اسے لقطہ یعنی گمشدہ چيز میں شمار کیا جاۓ گا ، جیسا کہ سوال میں ذکر کیا گيا ہے کہ اس نے گاۓ فروخت کرکے اس کی قیمت بھی استعمال کرلی ہے ۔

تواس طرح اب اس پر لازم ہے کہ وہ لوگوں کے اکٹھاہونے والی جگہ پر ایک سال تک اعلان کرے اگرتومالک آجاۓ تواسے سب کچھ بتا کراسے گاۓ کی وہ قیمت واپس کردی جاۓ جتنی قیمت میں اس نے فروخت کی ہے ۔

اوراگر مالک نہ آۓ تواس کی قیمت صدقہ کردے لیکن نیت یہ رکھے کہ جب بھی اس کا مالک آۓ تو اس کے مطالبہ اورصدقہ کی اجازت نہ دینے پر اسے واپس کرےگا ۔

واللہ اعلم  .

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ : دیکھیں فتاوی اسلامیۃ ( 3 / 9 ) ۔