اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

وہ خود تومحتاج ہے اوراس کا بھائی گلوکار ہے

4838

تاریخ اشاعت : 25-08-2003

مشاہدات : 5211

سوال

میرا بھائی گانے بجانے کا کام کرتا ہے اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور کام نہيں ، اورمیں بھی کام کرنے کی سکت نہیں رکھتا والد صاحب فوت ہوچکے ہیں توکیا میرے لیے اپنے بھائی کا مال کھانا جا‏ئز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


ہم نے یہ سوال فضيلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا توانہوں نے جواب دیا :

جی ہاں جب تک آپ ضرورت مند ہيں اس کے مال سے کھا سکتے ہیں اوراس پر بھی واجب ہے کہ وہ آپ پرخرچ کرے ۔ انتھی ۔

لھذا آپ بقدر ضرورت مال لے سکتے ہیں اس سے زائد لینا جا‏ئز نہيں ، اورآپ اسے یہ بھی نصیحت کریں کہ وہ یہ حرام کام ترک کرکے اورکوئی کام کرے اورآپ اسے اس کا شرعی حکم بھی بیان کریں کہ موسیقی اورگانا بجانا حرام ہے اورحرام کام میں مشارکت کرنا بھی گناہ ومعصیت ہے اوراس میں تعاون کرنا بھی معصیت وعداوت ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔ .

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد