بدھ 17 جمادی ثانیہ 1446 - 18 دسمبر 2024
اردو

خاوند كے علم كے بغير جنسى طاقت كى دوائى كھلانا

48489

تاریخ اشاعت : 02-08-2016

مشاہدات : 6870

سوال

مجھے ازدواجى تعلقات كى حاجت ہے، ليكن ميرا خاوند جنسى كمزورى كا شكار ہے، ميں نے اسے علاج كرانے پر مائل كرنے كى كوشش كى ليكن كوئى فائدہ نہيں ہوا، تو كيا ميں خاوند كے علم كے بغير كھانے ميں جنسى طاقت كى دوائى ملا كر كھلا سكتى ہوں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے اس مسئلہ كے بارہ ميں اپنے استاد عبد الرحمن البراك سے دريافت كيا تو ان كا جواب تھا:

بيوى كو ايسا كرنے كا حق نہيں، اور اگر وہ برداشت نہيں كر سكتى تو اس كے ليے خاوند سے طلاق طلب كرنا جائز ہے.

واللہ اعلم.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب