جمعہ 12 جمادی ثانیہ 1446 - 13 دسمبر 2024
اردو

حج میں استطاعت سے مراد کیا ہے

سوال

حج میں استطاعت کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

حج کی بنسبت استطاعت یہ ہےکہ : حج کرنےوالا صحیح البدن ہو ، اوربیت اللہ تک جانے کے لیے مواصلات کا مالک ہویعنی ہوائي جہازیا گاڑي یا جانور وغیرہ یااس کا کرایہ ادا کرسکتا ہویہ اس کےحالات پرمنحصر ہے ، اورآنے جانے کے لیے زاد راہ کا بھی مالک ہوجواس کےگھریلواخراجات یعنی جن افراد کا نفقہ اس کے ذمہ ہے اس سے زائد ہونا چاہیے ، اورعورت کے ساتھ سفر حج یاعمرہ میں اس کا خاوندیا کوئي اورمحرم ہونا لازم ہے .

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء - دیکھیں : کتاب الحج والعمرۃ والزیارۃ صفحہ نمبر ( 17 ) ۔