جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

تھوك ريٹ سےبہت زيادہ ريٹ پر بچوں ميں اشياء فروخت كرنا

5375

تاریخ اشاعت : 11-04-2005

مشاہدات : 4482

سوال

كيا مسلمان كےليےيہ جائز ہے كہ وہ تھوك ريٹ پر خريدي ہوئي ايسي اشياء جن پر سيل كےاسٹكر لگےہوئےہوں مثلا ( مشروبات كےڈبے اور سيل كي اشياء ) انہيں دوسروں كواور خاص كرمسلمانوں كےبچوں كوبہت زيادہ ريٹ پر فروخت كرے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

سامان كي قيمت زيادہ كرنے ميں كوئي حرج نہيں، اس ليے كہ تجارت اسي پر قائم ہے، ليكن اس ميں ايك شرط ہے كہ اس ميں جھوٹ اور دھوكہ يا پھر ايسي اشياء جن كےبغير لوگوں كا گزارہ نہيں ہوتا مثلا غلہ وغيرہ كي ذخيرہ اندوزي نہ كرے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد