سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

اسلامى مواد اور ذكر پر مشتمل اورق سے خلاصى حاصل كرنا

5390

تاریخ اشاعت : 18-07-2007

مشاہدات : 8040

سوال

بعض اوقات ہمارے پاس اسلامى كاغذات اور اوراق ہوتے ہيں جنہيں ہم تلف كرنا چاہتے ہيں، ان ميں بعض اوراق پر انگلش ميں آيات قرآنى كا ترجمہ لكھا ہوتا ہے، اور بعض پر لفظ جلالہ انگلش ميں لكھا ہوتا ہے، آپ سے گزارش ہے كہ اس سے خلاصى حاصل كرنے كا طريقہ بتائيں.

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ ان اوراق اور كاغذات كو بطور ہديہ كسى اور شخص كو ديكر اس سے فائدہ حاصل كر سكتے ہيں تا كہ وہ اس سے فائدہ حاصل كرے، يا پھر آپ ان اوراق كو اسلامى اوراق كے ليے مخصوص كردہ لائبريرى يا ڈبوں ميں ركھ ديں.

اور اگر ايسا كرنا مشكل ہو يا پھر اوراق اس كام كے ليے نفع مند نہ ہوں تو انہيں جلا كر يا انہيں كاٹ كر جس سے آيات قرآنى اور لفظ جلالہ چھپ جائے اور پڑھا نہ جائے، يا انہيں زمين ميں دفن كر كے تلف كيا جا سكتا ہے، اور اگر كوئى كلمہ باقى رہ جائے تو اس ميں كوئى حرج نہيں.

اور اس وقت ماركيٹ ميں كاغذ كو ٹكڑے كرنے كے آلات ملتے ہيں جو كاغذ كو طول و عرض سے كاٹ كر بالكل چھوٹے چھوٹے ٹكڑے كر ديتے ہيں، اور صرف اسى مقصد كے استعمال كيا جاتا ہے، تو اسے استعمال كيا جا سكتا ہے.

اللہ تعالى ہميں اور آپ كو ہر قسم كى خير و بھلائى كے كام كرنے كى توفيق نصيب كرے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد