ہفتہ 11 ربیع الاول 1446 - 14 ستمبر 2024
اردو

شادی کی غرض سے کئي ایک عورتوں کودیکھنا

5503

تاریخ اشاعت : 03-05-2004

مشاہدات : 6318

سوال

کیاشادی کی غرض سے مسلمان کئی ایک عورتوں کو دیکھ سکتا ہے ، یا کہ اس پر ضروی ہے کہ وہ ایک لڑکی دیکھے اگر اسے اس سے شادی کی رغبت نہ ہوتو دوسری دیکھے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

لڑکے کے لیے منگیترلڑکی کو دیکھنا اس لیے جائزکیا گيا ہے تا کہ اسے سکون اوراطمنان حاصل ہو اورسنت پر عمل ہوسکے ، جیسا کہ مغیرہ رضي اللہ تعالی عنہ اوردوسری احادیث میں ملتا ہے ۔

منگیتر کو دیکھنے کے لیے چار شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے :

پہلی شرط : نکاح کا عزم ۔ دوسری : عدم خلوت

تیسری : فتنے کا ڈر نہ ہو چوتھی : مشروع مقدار سے زیادہ نہ دیکھا جائے ۔ مشروع مقدار یہ ہے کہ جولڑکی عام طور پر ظاہر رکھتی ہے یعنی اپنے بھائی والد وغیرہ کے سامنے ننگا رکھے ۔

آپ اس کی تفصیل دیکھنے کے لیے سوال نمبر ( 2572 ) کے جواب کا مطالعہ کریں ۔

تواس بنا پر لڑکی اس وقت ہی دیکھی جائے گی جب اس سے نکاح کرنے کا پختہ عزم اورارادہ ہو ، اگر تو اسے دیکھنے کے بعد وہ راضی ہو تو ٹھیک وگرنہ وہ کسی اور کی طرف منتقل ہوجائے ۔ .

ماخذ: الشيح ولید الفریان