ہفتہ 18 ربیع الاول 1446 - 21 ستمبر 2024
اردو

التلبينہ كيا ہے اور اس سے علاج معالجہ كس طرح كيا جا سكتا ہے ؟

60311

تاریخ اشاعت : 18-01-2009

مشاہدات : 14512

سوال

برائے مہربانى طب نبوى ميں وارد شدہ التلبينہ طريقہ سے علاج كرنے كے متعلق معلومات فراہم كريں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

كئى ايك صحيح احاديث ميں " التلبينہ " كا ذكر وارد ہے، ان احاديث ميں سے چند ايك يہ ہيں:

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى زوجہ عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں كہ:

" ان كے خاندان ميں سے كوئى فوت ہو جاتا تو اس كے ليے خاندان كى عورتيں جمع ہوتيں، اور اس كے گھر والے اور خاص لوگ رہ جاتے باقى سب چلے جاتے تو وہ تلبينہ كى ايك ہنڈيا پكانے كا حكم ديتى پھر ثريد بنا كر وہ تلبينہ اس پر انڈيل ديا جاتا، پھر عائشہ رضى اللہ تعالى فرماتيں: اس كو كھاؤ، كيونكہ ميں نے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو فرماتے ہوئے سنا ہے:

" تلبينہ مريض كے دل كو راحت ديتا ہے، اور كچھ غم كو ختم كر ديتا ہے "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 5101 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 2216 ).

عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا ہى سے مروى ہے كہ وہ مريض اور غم سے ہلاك ہونے والے شخص كے ليے تلبينہ كا حكم ديا كرتى تھيں، اور فرمايا كرتى تھيں ميں نے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو يہ فرماتے ہوئے سنا ہے:

" يقينا تلبينہ مريض كے دل كو راحت ديتا ہے اور كچھ غم ختم كر ديتا ہے "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 5365 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 2216 ).

امام نووى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

قولہ: مجمۃ اور مجمۃ يعنى دل كو راحت ديتا اور غمزدہ كے غم كو كم كرتا اور دل ميں چستى اور راحت پيدا كرتا ہے " انتہى.

اور دونوں حديثوں سے واضح ہے كہ اس سے مريض كا علاج كيا جاتا ہے، اور يہ غمزدہ كے غم كے ليے تخفيف اور كمى كا باعث ہے، اور دل كو چست كركے اس ميں راحت پيدا كرتا ہے.

دو چمچ جو كا آٹا ايك گلاس پانى ميں پانچ منٹ تك ہلكى آنچ پر پكانے كو تلبينہ كہا جاتا ہے، اور بعض لوگ اسميں ايك چمچ شہد بھى ملاتے ہيں.

اور اسے تلبينہ اس ليے كہا جاتا ہے كہ سفيد رنگت اور پتلا ہونے ميں دودھ كےمشابہ ہوتا ہے جسے عربى ميں لبن كہا جاتا ہے.

ابن قيم رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" اور اگر تلبينہ كى فضيلت جانناچاہتے ہيں تو جو كے پانى كى فضيلت معلوم كر ليں، بلكہ يہ ان كے ليے جو كا پانى تھا؛ كيونكہ تلبنيہ يا وہ كھانا جو كے بغير چھنے آٹے سے بنايا جاتا تھا، اس ميں اور جو كے پانى ميں فرق يہ جو كا پانى بغير آٹا بنائے ثابت جو كو پكايا جاتا ہے، اور تلبينہ جو پيس كر اس كے آٹے ميں پانى ڈال كر پكايا جاتا ہے، جو كہ جو كو پيس كر اس كى خاصيت كو نكالنے كے ليے زيادہ فائدہ مند ہے.

اور اوپر بيان ہو چكا ہے كہ دوا اور غذائى علاج ميں عادات كا بہت دخل ہوتا ہے، اور ان لوگوں كى عادت تھى كہ وہ جو كا پانى جو پيس كر بناتے تھے نہ كہ ثابت جو كا اور ايسا كرنا زيادہ غذايت كا باعث ہے، اور فعل كے ليے زيادہ قوى اور زيادہ صاف ہوتا ہے" ... انتہى

ديكھيں: زاد المعاد ( 4 / 120 ).

اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تلبينہ كى تعريف ميں كہتے ہيں:

" يہ ايسا كھانا ہے جو آٹے يا چھان سے بنايا جاتا ہے، اور بعض اوقات اس ميں شہد بھى ملايا جاتا ہے، اسے تلبينہ اس ليے كہتے ہيں كہ يہ سفيد رنگت اور پتلا ہونے ميں دودھ كےمشابہ ہے، اور جب يہ باريك اور پكا ہو تو زيادہ فائدہ مند ہے، نہ كہ گاڑھا اور كچا " انتہى.

ديكھيں: فتح البارى ( 9 / 550 ).

اور بلاشك و شبہ جو كے كئى ايك فوائد ہيں، جو آج كى نئى سرچ سے ثابت ہوئے ہيں، اس ميں سے كچھ درج ذيل ہيں:

كسٹرول كو كم كرتا ہے، اور دل كے ليے فائدہ مند اور اس كا علاج كرتا ہے، جلن اور شوگر اور بلڈ پريشر كا علاج ہے، اور يہ قولون كو نرم اور كم كرتا ہے، اور اسى طرح قولون كے سرطان كى كمى كا بھى باعث ہے يہ جو كى اہميت پر سرچ كرنے كے نتائج سے معلوم ہوتا ہے.

ليڈى ڈاكٹر صھباء بندق كہتى ہے ـ اس نے بھى سابقہ علاج اور اس كى تفصيل بيان كى ہے ـ :

اس طرح كے علاج ميں تلبينہ كے ساتھ بھى علاج كرنا دل كے امراض اور خون كے دوران كے بچاؤ كا باعث ہے؛ جبكہ يہ شريانوں كو سخت اور سكڑنے سے بھى بچاتا ہے ـ خاص كر دل كى مين شريانوں كے ليے ـ تو يہ سينہ كے درد اور ترى كےنقص اور دل كے عضلات كے سوراخ سے بچاتا ہے.

دل اور انتڑيوں كى ان بيماريوں سے دوچار لوگوں كے ليے تلبينہ فائدہ مند ہے كيونكہ اس ميں بہت سارے صحت كے فوائد پائے جاتے ہيں جو بڑى اہميت كے حامل ہيں اور ان كى مرض كى حالت ميں كمى كا باعث اور ممد و معاون ہيں، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے فرمان:

" تلبينہ مريض كے دل كى راحت اور غم كم كرنے كا باعث ہے "

ميں بھى اس كا اعجاز ظاہر ہوتا ہے، يعنى كہ يہ مريض كے دل كى راحت كا باعث ہے " انتہى.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب