جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

نماز فجر ميں تاخير كرنى

631

تاریخ اشاعت : 17-07-2006

مشاہدات : 6497

سوال

ميں ہميشہ صبح سات بجے نماز فجر ادا كرتا ہوں، كيا فجر كى سنتيں بھى ادا كروں يا نہ ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو آپ نماز فجر طلوع شمس سے قبل ادا كرتے ہيں تو آپ كے حق ميں سنت يہى ہے كہ نماز فجر كى سنت مؤكدہ بھى ادا كريں، اور اسى طرح اگر آپ سوئے رہيں اور طلوع شمس سے قبل بيدار نہ ہوں بلكہ طلوع آفتاب كے بعد بيدار ہوں تو سنتيں ادا كر كے نماز فجر كے فرض ادا كريں.

ليكن اگر آپ ہميشہ نماز فجر طلوع آفتاب كے بعد تك ليٹ كرتے ہيں تو يہ بہت بڑى مصيبت ہے، چنانچہ اس حالت ميں آپ سنتوں كے متعلق دريافت كرنے كى بجائے اپنے گريبان ميں مونہہ ڈال كر اپنے آپ سے سوال كريں كہ جب روز قيامت اللہ تعالى آپ كا حساب و كتاب كرے گا تو آپ نماز ضائع كرنے كے متعلق اللہ كو كيا جواب دينگے ؟ !!

مزيد تفصيل كے ليے آپ سوال نمبر ( 266 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد