الحمد للہ.
اگر مالی اعانت میں ان کی شرط ہوکہ انہیں آپ کے ذرائع آمدن کا علم ہونا چاہیے یا پھر یہ علم ہوکہ کمائي کتنی ہے ، توآپ کے لیے جائز نہیں کہ آپ ذریعہ آمدن ان سے مخفی رکھیں ۔اوراسی طرح اگر یہ معلوم ہوجائے کہ وہ صرف محتاج اورضرورتمند کی اعانت کرتے ہیں اوروہ شخص محتاج اورضرورتمند نہ ہو تواس کے لیے یہ مالی اعانت حاصل کرنا جائز نہیں ۔
واللہ اعلم .