اتوار 10 ربیع الثانی 1446 - 13 اکتوبر 2024
اردو

اسلام قبول كرنا چاہتى ہے ليكن قبلہ كى جہت كا علم نہيں

70110

تاریخ اشاعت : 03-09-2006

مشاہدات : 6222

سوال

ميں اسلام قبول كرنے كى رغبت ركھتى ہوں، ميرا اعتقاد ہے كہ اللہ ہى عظيم ہے، اور اسلام ہى دين حق ہے، ميں نے اتنى عربى سيكھ لى ہے جس سے نماز كى ادائيگى ہو سكتى ہے، ليكن مجھے نماز ادا كرنے كے ليے صحيح رخ كا علم نہيں، ميرى گزارش ہے كہ آپ ميرے شہر ساوتھ ويلز ميں قبلہ كا رخ بتانے ميں ميرى مدد كريں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اول:

ہم آپ كو صحيح اعتقاد تك پہنچنے، اور دين حق كى معرف حاصل كرنے پر مباركباد ديتے ہيں، اور ہمارى اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ آپ كى مدد فرمائے اور آپ كو توفيق سے نوازے، اور آپ كے ايمان اور دنيا و آخرت ميں اطمنان و سعادت ميں اضافہ كرے.

آپ كو اس عظيم دين ميں داخل ہونے كے ليے حق كى گواہى دينى چاہيے، اور وہ گواہى كلمہ طيبہ لا الہ الا اللہ محمدا رسول اللہ ہے، يعنى اللہ تعالى كے علاوہ كوئى معبود برحق نہيں اور محمد صلى اللہ عليہ وسلم اللہ تعالى كے رسول ہيں، تا كہ آپ بھى اللہ تعالى كے ہاں كامياب و سعادت مند افراد ميں لكھى جائيں.

فرض كريں آپ كو قبلہ كے رخ كا علم نہيں بھى تو پھر بھى آپ دين حق قبول كرتے ہوئے مسلمان ہو جائيں، اور اس ميں ايك لحظہ اور سيكنڈ بھى تاخير مت كريں، اور بعد ميں آپ مكہ كى جہت كا پوچھ ليں، يہى قبلہ كا رخ ہے، ان شاء اللہ يہ كام تو بہت ہى آسان سا ہے، بلكہ اگر فرض كيا جائے كہ آپ كو قبلہ كا رخ نہيں بھى معلوم ہوتا تو آپ اسے معلوم كرنے كى جدوجھد كريں اور اپنے خيال اور ظن كے مطابق جہت متعين كر كے اس رخ كى طرف نماز ادا كر ليں، تو آپ كى نماز صحيح ہو گى اور آپ پر كچھ گناہ نہيں.

آپ اپنے قريب ترين اسلامك سينٹر ميں رابطہ كريں، وہ اسلامى تعلميات سيكھنے ميں آپ كى معاونت كرينگے، اور ان شاء اللہ آپ كو ضرورى كتب وغيرہ بھى مہيا كرينگے.

دوم:

قبلہ رخ كى تحديد آپ كمپاس يا گھڑى يا كمپاس اور قطب نما آلہ استعمال كر سكتى ہيں، يا پھر نقشہ بھى استعمال ہو سكتا ہے.

دنيا كا نقشہ ديكھ معلوم ہوتا ہے كہ برطانيہ ميں رہنے والوں كے ليے قبلہ كى جہت جنوب مشرقى سائڈ بنتى ہے، اس ليے آپ مشرق اور جنوب والى جہت كى تحديد كر ليں، تو ان دونوں كے مابين آپ كا قبلہ ہو گا، اور دور بسنے والےافراد كرے ليے تھوڑى سے غلطى معاف ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب