اتوار 28 جمادی ثانیہ 1446 - 29 دسمبر 2024
اردو

آدمى كو قسم توڑنے كا بتانا تا كہ وہ قسم كا كفارہ ادا كر سكے

7032

تاریخ اشاعت : 17-04-2006

مشاہدات : 4694

سوال

جب كوئى دوسرا شخص قسم كھانے والے كے علم كے بغير قسم توڑ دے تو كيا اسے قسم كھانے والے كو بتانا ضرورى ہے تا كہ وہ كفارہ ادا كر سكے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح عثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے ركھا تو ان كا جواب تھا:

اسے بتانا ضرورى ہے.

سوال: ؟

كيا اس پر واجب ہے؟

جواب:

جى ہاں.

سوال: ؟

اگر وہ اس كى جانب سے كفارہ ادا كرنے كے بعد اسے بتائے اور وہ اس پر راضى ہو جائے تو كيا يہ اس سے ادا ہو جائے گا يا نہيں؟

جواب:

صحيح تو يہى ہے كہ يہ ادا ہو جائے گا.

سوال: ؟

اور كيا يہ شرط ہے كہ اسے يہ بھى بتايا جائے كہ اس نے كفارہ ادا كر ديا ہے تا كہ وہ برى الذمہ ہو سكے؟

جواب:

جى ہاں اسے ضرور بتائے، اور اگر كفارہ ادا كرنے سے پہلے بتائے تو يہ بہتر ہو گا.

ماخذ: الشيخ محمد بن صالح العثيمين