ہفتہ 4 ربیع الاول 1446 - 7 ستمبر 2024
اردو

غیرمسلموں کے لیے علمی مراجع ( ویڈیو اورآڈیوکیسٹیں ، کتابیں )

7182

تاریخ اشاعت : 28-01-2013

مشاہدات : 4792

سوال

مجھے آپ کی طرف یہ خط لکھتے ہوۓ بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے جس کے ذریعہ میں آپ سے راۓ اورتعاون چاہتا ہوں ۔
ہم جس شہر میں رہائش پزیر ہیں وہاں ہم نے " اسلامی معلومات کامرکز " کے نام سے ایک مشروع اورپروگرام کا آغاز کیا ہے ، اب ہم اس کے لیے افضل و مناسب مواد کی معلومات کے حصول کی کوششیں کررہے ہیں ۔
اس میں پہلاقدم اٹھاتے ہوۓ ان معلومات کا حصول شروع ہوچکا ہے ، اوران شاءاللہ اس کے بعد ہم مواد کے مزید نسخے حاصل کرکے اپنے شہرکی عام لائبریریوں اور دوسری جگہوں میں تقسیم کريں گے ۔
ہمارے خیال میں یہ مواد مندرجہ ذیل اشیاء پرمشتمل ہونا چاہیے :
ایک یا دوکتابیں ، اور ایک یا دوآڈیو کیسٹیں ، ایک یا دو ويڈیوکیسٹیں ، تواب میرا سوال یہ ہے کہ :
آپ کی راۓ میں غیر مسلموں کے لیے کون سی کتاب مناسب اورافضل رہے گی ( کون سی دوکتابیں افضل ہوں گی ) ؟
غیر مسلموں کے لیے کون سی آڈیوکیسٹ افضل ہوں گی ؟
کون سی ویڈیو کیسٹ غیر مسلموں کے لیے مناسب اورافضل ثابت ہوگی ؟
میرے خیال میں یہ مواد ایسا ہونا چاہیے کہ :
ا – مواد شوق پیدا کرنے والا ہو
ب – مواد مختصر ہو
ج – مواد بسیط اورااپنے موضوع میں بے جان نہ ہو
مندرجہ بالا سوالات کے جواب دینے پرمیں آپ کا شکرگزارہوں ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

اول :

ہم غیرمسلموں کے لیے جن کتابوں کی نصحیت کرتے ان مندرجہ ذیل کتب شامل ہیں :

1 - " كيف تدخل في الإسلام " آپ اسلام میں کیسے داخل ہوں تالیف محمد بن سلمان الاشقر ۔

2 - " لاتحزن " غم نہ کریں ، تالیف شیخ عائض القرنی

دوم :

اورکیسٹوں کے بارہ میں ہم یہ کہيں گہ :

1 - " دعوۃ للتامل " غوروفکر اورسوچ بچار کی دعوت ، شیخ عائض القرنی ۔

سوم :

اورویڈیوں کیسٹوں کے بارہ میں ہماری نصیحت ہے کہ :

1 - " انہ الحق " یقینی حق ، شيخ عبدالمجید الزندانی

2 - " مناضرات احمد دیدات " احمددیدات کی مناظرے ۔

اللہ سبحانہ وتعالی آپ کواپنی رضامندی اورمحبت کے حصول والے کام کرنے کی توفیق دے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب