اتوار 23 جمادی اولی 1446 - 24 نومبر 2024
اردو

کیا مسلمان جبری ہیں۔

سوال

کیا مسلمان جبری ہیں۔؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جبریہ اور مجریہ وہ ہیں جو یہ عقیدہ رکھتے ہوں کہ بندہ اپنے فعل پر مجبور ہے۔ اور اسکے افعال ایسے ہیں جیسے کسی پھل کا درخت ہے جسے ہوائیں حرکت دیتی ہیں۔

اور انکے مقابلہ میں قدریہ اسکی نفی کرنے والا فرقہ جن کا یہ عقیدہ ہے کہ بندہ اپنے افعال کا خالق ہے۔

اور مسلمانوں میں سے اہل سنت والجماعۃ کا عقیدہ جبریہ اور قدریہ کے وسط میں ہے وہ یہ کہ بیشک بندے کی مشیت اور ارادہ ہے لیکن یہ اللہ تعالی کے ارادہ اور مشیت کے تابع ہے نہ تو بندہ اپنے افعال کا خالق ہے اور نہ ہی وہ اسے کرنے پر مجبور ہے کہ وہ اپنا تصرف ہی نہ کرسکے۔ بلکہ اسکا تصرف ہے جو کہ اللہ تعالی کے تابع ہے۔

واللہ اعلم۔ .

ماخذ: الشيخ عبد الكريم الخضير