جمعہ 26 جمادی ثانیہ 1446 - 27 دسمبر 2024
اردو

کیا شخصی سبب کی بنا پر کسی مسلمان کو رد کرسکتی ہے

7738

تاریخ اشاعت : 16-10-2003

مشاہدات : 5020

سوال

کیا کسی شخصی سبب کی بنا پر ( مجھے پسند نہ آیا ہو) میرا کسی اچھے حال والے مسلمان سے شادی کرنے سے انکار معصیت شمار ہوگا ؟
وہ کونسے نقصان دہ امور ہيں ( اگر پائے جائيں ) جو ایسا کرنے سے عمومی اورشخصی طور پر مترتب ہوں گے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


ایسا کرنا معصیت شمار نہیں ہوگا ، اس لیے کہ اسلام میں دیکھنا اور اطمنان نفسی لڑکی کا حق ہے ( اورہوسکتا ہے لڑکی کوبعض اوقات مرد کی خلقت اورشکل پسند نہ آئے ، تو اس صورت میں اگروہ ایسے مرد سے شادی کرنے سے انکار کرتی ہے تو اس پر کوئي گناہ نہيں ) ۔

لیکن اگر آپ کویہ خدشہ ہو کہ آپ سے گاڑی چھوٹ جائے گی ( یعنی شادی کی عمر ڈھل جائے گی ) یا پھرآپ کواس طرح کا بھی نہ ملے گا تو آپ اپنی اس مزاجیت کو چھوڑ دیں اوراپنی عقل پر کنٹرول کرتے ہوئے شادی کرنے میں جلدی کریں ۔

شیخ ابراھیم الخضيری ۔

اورجب عورت کسی صاحب خلق اوردین والے شخص کواپنی خواہش کی پیروی کرتے ہوئے رد کرتی ہے تو وہ اس طرح بغیر شادی کے بیٹھی رہتی ہے ۔

اللہ تعالی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد