جمعرات 9 ربیع الاول 1446 - 12 ستمبر 2024
اردو

ميڈيكل چيك اپ كے ليے پرائيويٹ ہاسپٹل مريض بھيج كر كميشن حاصل كرنا

7836

تاریخ اشاعت : 23-10-2013

مشاہدات : 3810

سوال

پرائيويٹ ہاسپٹل والے سركارى ہاسپٹل كے ڈاكٹروں كو كہتے ہيں كہ جب تم مريض ہمارے پاس ايسے ٹيسٹوں كے ليے بھيجو گے جو ہمارے علاوہ كسى دوسرے كے پاس نہيں تو ہم تمہيں اس فيس ميں سے كچھ رقم بطور كميشن ديں گے، تو كيا يہ رشوت تو شمار نہيں ہوتى ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے ركھا تو ان كا جواب تھا:

يہ رشوت اور فسادى راہ ہے، اور ممكن ہے كہ يہ كام ڈاكٹروں كو مريضوں كے ساتھ دھوكہ كى طرف لے جائے اور وہ مريض سے جھوٹ بھول كر اسے سركارى اور مفت ہاسپٹلوں سے پرائيويٹ ہاسپٹلوں كى طرف بھيجھيں كہ اور يہ گمان كريں كہ اس كا علاج يا پھر اسے ٹيسٹ كرنے كے آلات سركارى ہاسپٹلوں ميں نہيں حالانكہ يہ سب كچھ سركارى ہا سپٹلوں ميں موجود ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد