سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

مسلمان شوال کے چھ روزے کب شروع کرے

سوال

شوال کے چھ روزے کب شروع کیے جاسکتے ہیں ، اس لیے کہ اب ہمیں سالانہ چھٹیاں ہیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

شوال کی ابتداء میں ہی دو شوال کو روزے رکھنے ممکن ہیں کیونکہ عید کے دن روزہ رکھنا حرام ہے ، اوریہ بھی ممکن ہے کہ شوال کے مہینہ میں کسی بھی تاريخ کو روزے رکھنے ممکن ہیں ، اورنیکی میں جلدی کرنی چاہیے ۔

لجنۃ دائمہ میں مندرجہ ذيل سوال پیش کیا گيا :

کیا شوال کے چھ روزے عیدکے دوسرے دن سے شروع کرنے جائز ہیں ، یا پھر عید کے چند دن بعد مسلسل چھ روزے رکھنے جائز ہیں کہ نہیں ؟

لجنۃ کا جواب تھا :

عید الفطر کے فورا بعد روزے رکھنا لازم نہيں ، بلکہ جائز ہے کہ عید کے ایک یا دو دن بعد روزے رکھنے جائز ہيں ، لیکن اگر وہ مسلسل یا علیحدہ علیحدہ شوال میں ہی روزے رکھے تویہ بھی جائز ہے ، اس معاملہ میں وسعت ہے اورپھر یہ روزے رکھنا سنت ہیں نہ کہ فرض ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: دیکھیں فتاوی لجنۃ الدائمۃ ( 10 / 391 ) ۔