بدھ 10 جمادی ثانیہ 1446 - 11 دسمبر 2024
اردو

نماز جنازہ ميں امام كے كھڑا ہونے كى جگہ

8192

تاریخ اشاعت : 09-02-2007

مشاہدات : 5293

سوال

امام كے آگے ميت كے سر اور پاؤں كى اعتبار سے ميت كس طرح ركھى جائے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ميت امام كے آگے ركھى جائےگى، اگر مرد ہے تو اس كا سر امام كے برابر ہوگا اور اگر عورت ہے تو اس كا درميان، جيسا كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے صحيح احاديث ميں ثابت ہے.

اور اگر ميتوں ميں مرد و عورت اور بچے ہوں يعنى زيادہ ہوں تو امام كے قريب مرد اور پھر بچہ اور پھر عورت اور پھر بچى ركھى جائےگى، اور عورت كا درميان مرد كے سر كے برابر ركھا جائےگا تا كہ امام ان سب كى شرعى جگہ پر كھڑا ہو سكے.

واللہ اعلم .

ماخذ: ديكھيں: كتاب مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ تعالى ( 13 / 140 )