جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

امام كے ليے اذان اور اقامت كہنا اور نماز پڑھانا جائز ہے

سوال

كيا امام كے ليے جائز ہے كہ وہ خود ہى اذان كہے اور اقامت كہنے كے بعد نماز بھى خود ہى پڑھائے، يا كہ كسى اور شخص كے ليے اذان اور اقامت كہنا ضرورى ہے، اور امام جماعت كروائے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جى ہاں اس ميں كوئى حرج نہيں.

امام كے ليے ايك ہى وقت ميں اذان دينا، اور اقامت بھى كہنا اور خود ہى جماعت كروانا جائز ہے، كيونكہ يہ سب اعمال اطاعت اوراللہ تعالى كا قرب حاصل كرنے كے ليے ہيں، اس ميں كچھ مانع نہيں.

بلكہ يہ اعمال تو عظيم اطاعت اور سب سے بڑے قرب والے ہيں.

ماخذ: فتاوى الشيخ عبد اللہ بن حميد صفحہ نمبر ( 87 )