منگل 23 جمادی ثانیہ 1446 - 24 دسمبر 2024
اردو

باپردہ خاتون كا تصوير والے شناختى كارڈ كى فوٹو كاپى دينا

91907

تاریخ اشاعت : 21-01-2008

مشاہدات : 5737

سوال

ميں خطابت اور دعوت الى اللہ كى تعليم حاصل كر رہى ہوں، انہوں نے ميرے قومى شناختى كارڈ كى فوٹو كاپى مانگى ہے، ميں نے پڑھائى شروع كى اور ابھى تك شناختى كارڈ كى فوٹو كاپى نہيں دى كيونكہ ميں پردہ كرتى ہوں، ميں نہيں چاہتى كہ كاغذات جمع كرنے والا اور ہميں پڑھانے والا ڈاكٹر ميرا چہرہ ديكھے.
سوال يہ ہے كہ كيا شناختى كارڈ كى فوٹو كاپى دينے ميں مجھ پر كوئى گناہ تو نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو يہ تعليم اور پڑھائى آپ كے ليے اور معاشرے كے ليے فائدہ مند ہے اور اس سے معاشرے كو علمى اور عملى، اور دعوتى اور تطبيقى فائدہ پہنچے تو ہميں اميد ہے كہ قومى شناختى كارڈ كى فوٹو كاپى دينےميں ان شاء اللہ كوئى حرج نہيں.

اور خاص كرجب وہ اصل شناختى كارڈ نہيں بلكہ فوٹو كاپى مانگ رہے ہيں، اصل شناختى كارڈ طلب نہيں كر رہے، چنانچہ آپ كے ليے تصوير كو كچھ سياہ كرنا ممكن ہے حتى كہ وہ واضح نہ ہو.

اللہ تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ وہ آپ كو توفيق سے نوازے، اور آپ كو ثابت قدمى عطا فرمائے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب