الحمد للہ.
ميں عورتوں كے ليے ٹائى پہننا جائز نہيں سمجھتا، كيونكہ ہميں تو مردوں كے ليے ٹائى لگانے كے جواز ميں شك ہے تو پھر يہ چيز عورتوں كے ليے جائز كيسے ہو سكتى ہے ؟
ليكن مردوں كے ليے ٹائى لگانے كے جواز ميں كچھ شك سا ہے، ليكن ميں نے اكثر لوگوں كو پہنے ہوئے ديكھا ہے، اور خاص كر كئى ايك محكموں كے ملازمين، اس ليے مجھے اميد ہے كہ مردوں كے اس ميں كوئى حرج نہيں، ليكن عورتوں كے ليے جائز نہيں.