الحمد للہ.
جى ہاں وہ نماز توڑ كر سانپ يا بچھو كو مارے كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" نماز ميں دو سياہ چيزوں كو قتل كرو، سانپ اور بچھو"
اسے اہل سنن اور ابن حبان نے روايت كيا ہے.
اور اگر نماز ميں ہى اسے قتل كرنا ممكن ہو اور اس ميں زيادہ عمل نہ كرنا پڑے تو اس ميں كوئى حرج نہيں اور اس كى نماز صحيح ہو گى.
اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.