جمعرات 2 رجب 1446 - 2 جنوری 2025
اردو

نماز جنازہ ادا كرنے والوں كى كثرت سے حاصل ہونے والى فضيلت

9966

تاریخ اشاعت : 21-05-2006

مشاہدات : 4146

سوال

كيا نماز جنازہ ميں افراد كى كثرت كو كوئى فضيلت حاصل ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما كى حديث ميں ثابت ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" جو كوئى مسلمان شخص فوت ہو اور اس كى نماز جنازہ ميں چاليس افراد شريك ہوں جو اللہ تعالى كے ساتھ شرك نہ كرتے ہوں تو اللہ تعالى ان كى سفارش قبول كرتے ہيں"

اسے مسلم رحمہ اللہ تعالى نےاپنى صحيح مسلم ميں روايت كيا ہے.

اس ليے علماء كرام نے مستحب قرار ديا ہے كہ نماز جنازہ كے ليے ايسى مسجد يا جنازگاہ تلاش كى جائے جہاں نماز جنازہ ادا كرنے والوں كى تعداد زيادہ ہو، اور نماز جنازہ ميں جتنى تعداد زيادہ ہوگى اتنا ہى خير كے زيادہ قريب اور دعا كى قبوليت زيادہ ہوگى .

ماخذ: مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ تعالى ( 13 / 138 )