جمعرات 18 جمادی ثانیہ 1446 - 19 دسمبر 2024
اردو

نماز استخارہ سے صحيح استفادہ كس طرح ممكن ہے ؟

سوال

نماز استخارہ سے صحيح استفادہ كس طرح ممكن ہے ؟
ميرے رشتہ كے ليے ايك شخص نے پيغام بھيجا تو ميں نے استخارہ كيا اور بعد ميں مجھے خواب آيا كہ شادى كا پيغام بھيجنے والے كى بہن نے مجھے ايك سبز رنگ كا جبہ پہنايا اور كہنے لگى: اس كا منگيتر بھائى خوبصورت چيز كے علاوہ كچھ ہديہ نہيں ديتا، گزارش ہے كہ آپ اس خواب كى تعبير بتائيں تا كہ ميں نماز استخارہ سے صحيح استفادہ كر سكوں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

يہاں كئى ايك امور كو سمجھنا ضرورى ہے:

اول:

آپ نے جو خواب ديكھى ہے، اس كى تعبير آپ ايسے شخص سے دريافت كريں جو تعبير جانتا ہو، اور دين اور عقيدہ كے اعتبار سے با اعتماد بھى ہو تا كہ وہ آپ كو اس كى تعبير بتا سكے، اور آپ كو جاہل قسم كے اور شعبدہ بازوں سے بچنا ہو گا.

دوم:

بہت سے لوگ يہ خيال كرتے ہيں كہ استخارہ كے نتيجہ ميں نيند ميں خواب ضرور آتى ہے اور يہ شرط ہے، يا پھر سينہ ميں راحت محسوس ہوتى ہے يا اس طرح كا كوئى احساس، حالانكہ معاملہ ايسا نہيں، اگر ان اشياء ميں سے كچھ بھى نہ ہو اور انسان استخارہ كر چكا ہو اور اس نے درست اور زيادہ صحيح كام كو معلوم كرنے كے ليے ہر ممكن اسباب بھى مہيا كيے ہوں، يعنى اس نے مشورہ كيا اور كوشش بھى اور تجربہ كار لوگوں سے دريافت بھى كيا اور پھر اس كام كو سرانجام ديا تو اميد كى جاسكتى ہے كہ يہ اس كے بہتر ہے، چاہے ابتدائى طور پر اس كا شرح صدق نہ بھى ہوا ہو، بلكہ فرض كريں اس نے استخارہ كے بعد جو كام كيا ہے اسے اس كى توفيق نہ بھى ہوئى ہو تو ہو سكتا ہے اس ميں اس كے ليے بہترى اور خير ہو جو اسے معلوم نہيں، بلكہ اس كا رب اس خير كو جانتا ہے.

ابن الحاج مالكى كہتے ہيں:

بعض لوگ شرعى استخارہ كرتے اور پھر توقف كرتے ہيں حتى كہ وہ خواب ديكھيں جس سے وہ استخارہ والا كام كرنا يا نہ كرنا ديكھيں، يا كوئى اور اسے خواب ميں ديكھے، اور يہ كچھ بھى نہيں، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے تو استخارہ اور مشورہ كرنے كا حكم ديا ہے نہ كہ وہ جو اسے خواب ميں نظر آئے. انتھى

ديكھيں: المدخل ( 4 / 37 ).

سوم:

اگر يہ فرض كر ليا جائے كہ خوابوں كى تعبير كسى خير و بھلائى پر دلالت كرتى ہے تو پھر صالح اور اچھى خوابيں مبشرات نہ ہوتيں، ليكن ان پر اعتماد نہيں كيا جائيگا، بلكہ شادى كا پيغام بھيجنے والے كے متعلق پوچھنے اور اس كے دين اور اخلاقيات كى جان پركھ كرنے كى كوشش كرنا ضرورى ہے، اور اس كے علاوہ آپ جو كچھ اس كے متعلق معلوم كرنا چاہتى ہيں وہ بھى معلوم كريں، اور جب آپ كو ان معاملات كا يقين ہو جائے، تو پھر يہ نيك اور اچھى خواب خوشخبرى كى جگہ ميں ہو گى، اور اس كام ميں نيك شگون شمار ہو گى.

اللہ تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ وہ آپ كے ليے خير وبھلائى كے حصول ميں آسانى فرمائے، اور آپ كے ليے اس ميں بركت فرمائے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب