جمعہ 8 ربیع الثانی 1446 - 11 اکتوبر 2024
اردو

كيا كفن دفن كے اخراجات كى ادائيگى كے ليے انشورنس جائز ہے

تاریخ اشاعت : 17-07-2009

مشاہدات : 7299

سوال

ہم لندن ميں بہت چھوٹى سے اسلامى كيمونٹى ہيں، ہمارے آخرى اجلاس ميں ہمارے نمائندے نے يہ بتايا كہ كفن دفن كے اخراجات بہت زيادہ بڑھ چكے ہيں، اور اس بات كا احتمال بہت زيادہ ہے كہ ميت كا خاندان يا كوئى شخص انفرادى طور پر يہ اخراجات برداشت نہيں كر سكتا، اس طرح كى حالت ميں ہميں كفن دفن كے اخراجات پورے كرنے كے ليے انشورنس ميں حصہ لينا چاہيے، ميرى گزارش ہے كہ جلد از جلد اس كا حكم واضح كيا جائے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

انشورنش كسى مجھول كام كے عوض ميں كچھ محدود رقم ادا كرنے كا نام ہے، يہ جہالت اور دھوكہ وفراڈ كى بنا پر جائز نہيں، ليكن مسلمان ايك دوسرے كا تعاون كريں اور ان ميں سے مالدار شخص كسى دوسرے شخص كو ضرورتمند اور محتاج ہو اور اس طرح اعمال ميں ادائيگى نہ كرسكتے ہو ان كے ليے فنڈ دے، تو اس طرح كے كام نيكى و بھلائى ميں ايك دوسرے كا تعاون شمار ہوتے ہيں، جس كا شرعا حكم بھى ديا گيا ہے.

اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:

اور تم نيكى و بھلائى كے كاموں ميں ايك دوسرے كا تعاون كرتے رہا كرو، اور برائى و معصيت اور ظلم ميں ايك دوسرے كا تعاون مت كرو

يہ علم ميں ركھيں كہ جب انسان كو انشورنس پر مجبور كيا جائے اور وہ بغير اختيار كے ادائيگى كرنے پر مجبور ہو تو اس وقت اس پر كوئى گناہ نہيں ہو گا .

ماخذ: الشيخ عبد الكريم الخضير