جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

دورانِ احرام بغیر خوشبو کی کریم استعمال کرنا

سوال

کیا ہم حج کے دوران مسواک، ٹوتھ پیسٹ، جلد تر وتازہ رکھنے کی کریمیں وغیرہ لگا سکتے ہیں؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"اگر ان چیزوں میں خوشبو نہ ہو تو ان کا استعمال  حرام نہیں ہو گا؛ کیونکہ احرام کی حالت میں خوشبو  لگانا یا ایسی چکنی چیز کا استعمال منع ہے جس میں خوشبو ، یا عطر شامل ہو۔

ابن قدامہ رحمہ اللہ احرام میں ممنوعہ امور کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں:  اگر کوئی دورانِ احرام اپنے بدن، کپڑے پر خوشبو لگائے یا خوشبو دار تیل استعمال کرے، یعنی جلد پر ایسا تیل لگائے جس کے لگانے سے اس میں سے خوشبو آئے تو یہ جائز نہیں ہے؛ کیونکہ ایسا تیل  لگانے سے خوشبو آتی رہے گی" انتہی.

ماخذ: "الشرح الممتع از ابن عثیمین" (7/158)