جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

كيا زكاۃ كے مال سے مسلمان قيدى چھڑانے جائز ہيں ؟

تاریخ اشاعت : 01-08-2016

مشاہدات : 3015

سوال

كيا زكاۃ كے مال سے مسلمان قيديوں كو چھڑانا مندرجہ ذيل فرمان بارى تعالى ميں داخل ہے:
اور غلام آزاد كرانے ميں . ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

كفار كے ہاتھوں سے مسلمان قيديوں كو آزاد كروانا غلام آزاد كرانے سے افضل اور بہتر ہے، اور اس فرمان بارى تعالى ميں بالاولى داخل ہوتا ہے، كيونكہ ان قيديوں كا اپنے اہل و عيال سے جدا ہونے ميں انہيں ضرر اور نقصان ہے، اور اس ميں ان كى تذليل اور توہين اور تعذيب ہے، لہذا انہيں آزاد كروانا اور چھڑانا غلام آزاد كرانے سے اولى اور افضل ہے.

ماخذ: الشيخ ابن جبرين رحمہ اللہ