سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

بچوں کی تعلیم و تربیت کا صحیح طریقہ کون سا ہے؟

سوال

میں اپنے دس سال سے چھوٹے بھائیوں کی کس طرح تربیت کروں کہ بڑے ہو کر بھی دیندار رہیں، اور اس کیلیے کیا طریقہ اپنانا چاہیے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم آپ کو نصیحت کریں گے کہ انہیں قرآن مجید، صحیح احادیث نبویہ اور ان میں موجود اسلامی اخلاقیات  کی تربیت دیں، انہیں نیکی، صلہ رحمی، سچائی اور امانت داری وغیرہ پر مشتمل اعلی اخلاقی اقدار کی عادت ڈالیں، ان سے نماز با جماعت کی پابندی کروائیں، اسی طرح کھانے پینے کے متعلق بھی اسلامی آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں، چنانچہ اگر آپ کے بھائی ان اخلاقیات اور آداب پر پروان چڑھتے ہیں ، اللہ کے حکم سے اسی پر کار بند رہتے ہیں ، اور ان کی زندگی کے شب و روز اسی پر گزرتے ہیں تو اس سے انہیں بھی فائدہ ہو گا اور آپ کو بھی اس کا اجر ملے گا۔

واللہ اعلم .

ماخذ: ماخوذ از: فتاوی دائمی فتوی کمیٹی (12/261-262)