سوموار 13 ربیع الاول 1446 - 16 ستمبر 2024
اردو

وضوء ميں كلى كرنے كا طريقہ

سوال

اگر انسان دوران وضوء كلى كرتے وقت منہ ميں انگلى نہ ڈالے تو كيا اس كا وضوء باطل ہو جاتا ہے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم اپنى انگلى كے ساتھ كلى كيا كرتے تھے، كيا يہ حديث صحيح ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

منہ ميں انگلى ڈالے بغير كلى كر كے وضوء كرنا صحيح ہے.

رہا سوال ميں بيان كردہ روايت كا مسئلہ تو امام احمد نے مسند احمد ميں ضعيف سند كے ساتھ اسے بيان كيا ہے، يہ حديث ضعيف ہے.

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ ولافتاء ( 5 / 208 )