سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

بيع الوفاء

تاریخ اشاعت : 27-04-2005

مشاہدات : 12594

سوال

بيع الوفاء كيا ہے اور اس كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

بيع الوفاء اور اس كى حقيقت:

بيع الوفاء يہ ہے كہ اس شرط پر مال فروخت كيا جائے كہ جب بھى فروخت كرنے والا مال كى قيمت واپس كرے گا تو خريدار اسے خريدى ہوئى چيز واپس كردے گا.

اس كے بارہ ميں مندرجہ ذيل فيصلہ ہوا:

اول:

اس بيع كى حقيقت يہ كہ ( ايسا قرض ہے جو نفع لا رہا ہے ) اور يہ سود كے ليے ايك حيلہ ہے اور جمہور علماء كرام نے اسے ممنوع قرار ديا ہے، ان كا كہنا ہے كہ يہ صحيح نہيں.

دوم:

يہ معاہدہ شرعى طور پر ناجائز ہے .

ماخذ: مجمع الفقہ الاسلامى صفحہ نمبر ( 146 )