اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

ايك شخص كى نماز فجر رہ گئى اور اس نے لوگوں كو سورج گرہن كى نماز پڑھتے ہوئے پايا

تاریخ اشاعت : 28-01-2006

مشاہدات : 5943

سوال

اگر كوئى شخص نماز فجر سے رہ جائے اور امام سورج يا چاند گرہن كى نماز ادا كر رہا ہو تو كيا وہ اس كے ساتھ مل جائے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو اسے علم ہو كہ امام چاند يا سورج گرہن كى نماز ادا كر رہا ہے تو پھر وہ اس كے ساتھ نہ ملے، كيونكہ دونوں نمازوں كى حالت مختلف ہے، نماز خسوف يا كسوف باوجود اس كے كہ دو ركعت ہيں ليكن ہر ركعت ميں دو ركوع اور دو قيام اور دو بار قرآت ہے.

اور جو شخص جاہل ہو كہ امام چاند يا سورج گرہن كى نماز ادا كر رہا ہے اور وہ اس كے ساتھ نماز فجر كى نيت سے شامل ہو جائے تو جيسے ہى اسے علم ہو كہ امام گرہن كى نماز ادا كر رہا ہے اسے امام سے عليحدہ اور منفرد ہونا واجب ہے، اور وہ اپنى فجر كى نماز مكمل كرنے كے بعد اگر چاہے تو امام كے ساتھ باقى مانندہ گرہن كى نماز ادا كر لے.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب