اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

اسلام کی دعوت نہ پہنچنے والے کا حکم

15-07-2009

سوال 10134

دنیا کے دوردراز علاقوں میں بسنے والے لوگ جنت میں جائيں گے یا کہ جہنم میں ؟
مثلا جولوگ جنگلوں میں یا پھرجوقطب جنوبی میں رہتے ہیں ہیں اوران تک نہ توکوئ نبی پہنچا اورنہ ہی کسی نے انہیں اللہ تعالی اور دین اسلام کی دعوت ہی دی ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ایسے لوگوں کے بارہ میں جوسب سے بہتر قول ہے وہ یہی ہے کہ روزقیامت ان کا امتحان لیا جاۓ گا اوران کی آزمائش کی جائيگي جو بھی اس دن اطاعت کرے گا وہ جنت میں اورجوبھی نافرمانی کرے گا وہ جہنم اورآگ میں داخل ہوگا ۔

اس لیے کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے :

ہم کسی کوبھی اس وقت تک عذاب نہیں دیتے جب تک کہ رسول مبعوث نہ کردیں الاسراء ( 15 ) ۔ .

غیر مسلموں کو دعوت
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔