اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

افطارى ميں فضول خرچى كرنے سے روزے كے ثواب ميں كمى ہوتى ہے يا نہيں ؟

28-08-2010

سوال 106459

كيا افطارى كے ليے كھانا تيار كرنے ميں فضول خرچى كرنے سے روزے كا ثواب كم ہو جاتا ہے يا نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" اس سے روزے كے ثواب ميں كمى نہيں ہوتى، اور روزہ ختم ہونے كے بعد حرام فعل كا ارتكاب روزے كے ثواب ميں كمى نہيں كرتا، ليكن يہ درج ذيل فرمان بارى تعالى ميں داخل ہوتا ہے:

كھاؤ پيئو اور فضول خرچى و اسراف مت كرو، يقينا اللہ تعالى فضول خرچى كرنے والوں كو پسند نہيں كرتا الاعراف ( 31 ).

چنانچہ فى نفسہ فضول خرچى ممنوع ہے، اور ميانہ روى و اقتصاد نصف معيشت كہلاتى ہے، جب ان كے پاس زيادہ ہے تو وہ صدقہ كر ديں تو يہ افضل ہے " انتہى

فضيلۃ الشيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ.

روزوں کے مسائل
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔