اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

صاحب امانت کی اجازت کے بغیرامانت استعمال کرنے تحریم

21-05-2004

سوال 11103

میرے پاس ایک شخص نے بطورامانت اپنی گاڑی کھڑی کی اورسفرپر چلاگيا ، اس کی اجازت کے بغیر مجھے مجبورا اس کی گاڑی استعمال کرنا پڑی توکیا اس کی غیر موجودگی میں گاڑی استعمال کرسکتا ہوں یا اسے وہیں کھڑی کردوں ، آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ مجھے اس کے استعمال کرنے کی ضرورت ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

بغیر اجازت استعمال کرنا حرام ہے ، اس لیے کہ علماء کرام کا کہنا ہے : امانت میں صاحب امانت کی اجازت کے بغیرتصرف کرنا حرام ہے ، اورپھر یہ امانت کے بھی منافی ہے ، اسے توآپ کے پاس امانت رکھا گیا ہے لھذا آپ اسے مالک کی اجازت کے بغیر استعمال نہيں کرسکتے ۔

لھذا آپ کو چاہیے کہ آپ اسے اپنی جگہ واپس کھڑا کردیں اوراس کی حفاظت کریں ، اورآپ نے اسے استعمال کرکے جوغلطی کی ہے وہ جائزنہيں تھا اس سے آپ گنہگار ہوئے ہيں لیکن اگرمالک آپ کواس کی اجازت دے دے تواس میں کوئي مانع نہيں ہوگا ۔

واللہ تعالی اعلم ۔ .

ضمانت دینا
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔