"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اللہ سبحانہ وتعالی نے ہر شکل وصورت بنائ ایسے نہیں کہ کوئ مثال لے کر یا رسم اورخاکہ وغیرہ بنا کراللہ تعالی ان سب سے بلند وبالا ہے ، وہ تو جب کسی چیزکا ارادہ کرتا ہے اسے " کن " ہوجا کہتا ہے تووہ چيز اس صفت اورشکل میں ہوجاتی ہے جو وہ اختیارفرماتا ہے ، اوروہ جس چيز کی ایجاد چاہتا ہے وہ اسی صفت پر نافذ ہوتی ہے جسے وہ چاہے ۔
اوربعض نے الخالق اور البارئ اورالمصور میں فرق کیا ہے وہ اس طرح کہ :
الخالق :
وہ جوسب مخلوقات کو عدم سے وجود میں ان صفات میں لانے والا ہے جوکہ مقدر ہيں ۔
البارئ :
لوگوں کو مٹی سے پیداکرنے والا ۔
المصور :
مختلف شکل و صورتیں بنانے والا ۔
تو الخالق عام اور اس سے البارئ خاص ہے اورالمصور خاص الخاص ہے ۔ .