"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
بخاری اورمسلم کے علاوہ احادیث صحیحہ کوجمع کرنے والے اورکون ہیں ( جوصحیح مانی جاتی ہیں ) ؟
الحمد للہ.
بخاری اور مسلم رحمہمااللہ کے علاوہ بھی کچھ ایسے علماء ہیں جنہوں نے احادیث صحیحہ کوجمع کیا ہے مثلا ابن خزیمۃ اور ابن حبان نے اپنی صحیح ابن حبان اور صحیح ابن خزیمۃ میں ، اور ابن السکن نے اپنی صحیح اورامام حاکم نے مستدرک حاکم میں ، اور ضیاء المقدسی نے المختارۃ میں ۔
لیکن ان میں سے کسی کا بھی یہ کام صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے درجہ تک نہیں پہنچا ۔ .