اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

نفلى روزہ ميں مشقت محسوس ہو تو كيا روزہ توڑنا افضل ہے يا روزہ ركھنا ؟

21-10-2012

سوال 132444

اگر نفلى روزہ ميں انسان كو مشقت ہوتى ہو تو كيا اس كے ليے روزہ توڑ دينا افضل ہے يا كہ روزہ مكمل كرنا افضل ہو گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نفلى روزہ ركھنے والے كو اختيار ہے كہ وہ روزہ مكمل كرے يا روزہ توڑ دے، ليكن روزہ مكمل كرنا افضل ہے، اگر اسے مكمل كرنے ميں مشقت ہوتى ہو تو پھر آسانى پر عمل كرتے ہوئے روزہ توڑنا افضل و اعلى ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے. انتہى

الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز.

الشيخ عبد العزيز آل شيخ.

الشيخ صالح الفوزان.

الشيخ بكر ابو زيد.

نفلی روزے
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔