اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

مرد کے لیے ہاتھوں اور پاؤں کی تلی میں مہندی لگانے کا حکم

10-06-2023

سوال 147812

ہمارے ہاں ایک رسم پائی جاتی ہے کہ دلہا اور دلہن کے ہاتھوں اور تلیوں پر بیک وقت مہندی لگائی جاتی ہے، تو اس عمل کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"دلہن کے ہاتھوں اور پاؤں میں مہندی لگانے کے حوالے سے ہمیں کسی ممانعت کا علم نہیں ہے یہ خاوند کے لیے بناؤ سنگھار میں شامل ہے۔ لیکن مرد کو مہندی لگانے کی اجازت نہیں ہے؛ کیونکہ یہ عورتوں کی مخصوص زینت ہے، اور عورتوں کی مشابہت اختیار کرنا مردوں کے لیے جائز نہیں ہے چاہے وہ صرف مہندی لگانے کی حد تک ہو یا لباس میں مشابہت ہو؛ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا ہے اور ایسے مرد پر لعنت فرمائی ہے جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرے، یا عورت مرد کی مشابہت اختیار کرے، تو یہ جائز نہیں ہے ۔" ختم شد
سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ

"فتاوى نور على الدرب" (2/599)

واللہ اعلم

بناؤ سنگھار
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔