"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
بائیں ہاتھ سے ذبح کرنے کا کیا حکم ہے؟
الحمد للہ.
بائیں ہاتھ سے ذبح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
دائمی فتوی کمیٹی کے علمائے کرام سے استفسار کیا گیا:
"میں نے ایک دن دعوت کرنے کا پروگرام بنایا، اور اپنے مہمانوں کیلئے کھانا تیار کرنے کی غرض سے میں نے باورچی منگوایا، لیکن میں یہ دیکھ کر حیران ہوگیا کہ وہ تکبیر و تسمیہ "بسم الله والله أكبر"پڑھ رہا تھا لیکن بائیں ہاتھ سے جانور ذبح کر رہا تھا، میں نے چیخ کر اسے کہا کہ "ایسے مت ذبح کرو!"
تو اس نے مجھے بتلایا کہ میں نے علمائے کرام سے اپنے اس عمل کے بارے میں پوچھا ہوا ہے تو انہوں نے مجھے اس کی اجازت دی ہے"
اس سوال کے جواب میں دائمی کمیٹی کے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ:
"اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے؛ تاہم اگر آسانی ہو تو دائیں ہاتھ سے ذبح کرنا چاہیے" انتہی
"فتاوى اللجنة الدائمة" (22 /474-475)
واللہ اعلم.