اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

بچے کی پیدائش پرایک بیوی کوھدیہ دینا

29-09-2003

سوال 1748

ایک شخص کے پاس دوبیویاں ہیں ، ہمارے ہاں یہ عادت ہے کہ جب بیوی کے ہاں بچہ پیدا ہوتا ہے تونفاس کے بعد خاوند اسے بطور ھدیہ کچھ دیتا ہے ، توکیا جب ان میں ایک کے ہاں بچہ پیدا ہوتوھدیہ دونوں کودینا لازم ہے یا کہ صرف بچہ جننے والی کو ہی دیا جائے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


اصل تو یہی ہے کہ جب ایک بچہ جنے تودوسری کوھدیہ دینا لازم نہیں کیونکہ جب اس کے ہاں بھی بچہ پیدا ہوگا تواسے بھی ھدیہ دیا جائے گا اوردوسری کونہیں ملے گا ، لیکن یہ ہے کہ ھدیہ دینے میں عدل اوربرابرکی جانی لازمی ہے ۔

یعنی وہ اس طرح کہ جس نے بچہ جننا اسے ایک سو بطور ھدیہ دیا ہے تودوسری کوبھی وقت پیدائش سو ہی دے نہ کہ کم یا زيادہ ، اورولادت سے قبل دینا بھی لازم نہیں ۔

لیکن جب مشاکل کا خدشہ ہو اوروہ یہ دیکھے کہ دونوں کوھدیہ دینے سے ان مشکلات سے نجات حاصل ہوسکتی ہے توپھر دونوں کوہی ھدیہ دے تواچھا اوربہتر ہے اورپھر اس میں تالیف قلب بھی ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔ .

ایک سے زائد بیویاں اور ان میں عدل
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔