اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

كيا عورت كے رحم ميں كيمرہ ٹيوب ڈالنے كے بعد غسل واجب ہوتا ہے

17-04-2009

سوال 21611

ميں كچھ ماہ سے زير علاج ہوں، اور بانجھ پن كا علاج كروا رہى ہوں اور ماہوارى پر نظر ركھنے اور تصوير كے ليے مسلسل ڈاكٹر كے پاس جارہى ہوں، تصوير كے دوران نرس ميرے رحم ميں ٹيوب ڈالتى ہے تا كہ قريب سے تصوير حاصل كى جا سكے، اور بعض اوقات ميرى شرمگاہ ميں دوائى بھى ڈالى جاتى ہے، تو كيا تصوير كے ليے ٹيوب ڈالے جانے كے بعد غسل واجب ہوتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مستقل فتوى كميٹى سے مندرجہ ذيل سوال دريافت كيا گيا:

كيا جب عورت يا ڈاكٹرنى كوئى آلہ يا دوائى فرج ميں داخل كرے تو كيا غسل واجب ہو جاتا ہے ؟

كميٹى كا جواب تھا:

جب مذكورہ چيز حاصل ہو تو غسل جنابت واجب نہيں ہوتا، اور نہ ہى روزہ فاسد ہوتا ہے.

غسل روزہ توڑنے والی چیزیں
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔