اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

عاجز شخص اور حائضہ عورت كا طواف وداع

09-11-2011

سوال 21645

كيا حيض اور نفاس والى عورت اور عاجز شخص كے ليے طواف وداع كرنا لازم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

حيض اور نفاس والى عورت پر طواف وداع نہيں ہے، ليكن عاجز شخص كو اٹھا كر يا اسے ويل چيئر پر بٹھا كر طواف وداع كرايا جائيگا، اور اسى طرح مريض شخص كو بھى كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" تم ميں سے كوئى شخص بھى اس وقت واپس مت جائے جب تك كہ اس كا آخرى كام بيت اللہ ( كا طواف ) نہ ہو "

اور اس ليے بھى كہ صحيح بخارى اور صحيح مسلم ميں ابن عباس رضى اللہ عنہما سے مروى ہے كہ:

" رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے لوگوں كو حكم ديا كہ وہ اپنا آخرى كام بيت اللہ كا طواف كريں، ليكن حيض والى عورت سے تخفيف فرمائى.

اور ايك حديث ميں اس بات كى دليل ملتى ہے كہ نفاس والى عورت بھى حائضہ كى طرح ہے اس پر طواف وداع نہيں ہے.

حج اور عمرہ حج اور عمرے کا طریقہ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔