"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
كيا مسلمان شخص كے ليے قضائے حاجت كے بعد بيت الخلاء ميں وضوء كرتے وقت بسم اللہ پڑھنى جائز ہے، يا وہ باہر نكل كر بسم اللہ پڑھے اور پھر اندر داخل ہو كر وضوء كرے، ( كيونكہ بسم اللہ كے بغير وضوء نہيں ہوتا ) اور كيا ميں دوران غسل اللہ كا نام لے سكتى ہوں ؟
الحمد للہ.
شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى سے اس كے متعلق دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا:
" اگر انسان غسل خانہ يا بيت الخلاء ميں ہو تو وہ دل ميں بسم اللہ پڑھے، اور زبان سے حروف كى ادائيگى نہ كرے، اور اگرايسا ہى ہے تو آپ اس پر عمل كريں، كيونكہ راجح قول كے مطابق بسم اللہ واجبات ميں نہيں بلكہ مسحبات ميں شامل ہوتى ہے، چنانچہ آپ ميں وسوسہ اور غفلت نہيں ہونى چاہيے.