اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

نماز باجماعت ادا كرتے وقت زمين پر سجدہ نہيں كر سكتا

26-12-2006

سوال 21967

مجھے گھٹنوں ميں تكليف ہے، چنانچہ ميں بہت مشكل كے ساتھ گھٹنے دوھرے كرتا ہوں، اور جب نماز باجماعت ادا كروں تو صف ميں تنگى ہونے كى بنا پر زمين پر سجدہ نہيں كر سكتا، كيونكہ اس كے ليے مجھے بہت زيادہ حركت كرنا پڑتى ہے، اس ليے مجھے مجبورا ہوا ميں ہى سجدہ كرنا پڑتا ہے، اور جب ميں اكيلا نماز ادا كروں تو سات اعضاء كے ساتھ زمين پر سجدہ كرنا ممكن ہوتا ہے، ميرا سوال يہ ہے كہ كيا ميں مسجد ميں نماز باجماعت ادا كيا كروں، يا كہ گھر ميں اكيلا نماز ادا كر لوں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ مسجد ميں نماز باجماعت ادا كريں، كيونكہ نماز باجماعت ادا كرنا فرض ہے، اور حسب استطاعت سجدہ كريں، چاہے اشارہ كے ساتھ ہى.

اور اس حالت ميں آپ سجدہ ترك كرنے والے شمار نہيں ہونگے.

شيخ عبد الرحمن البراك نے ہميں يہى جواب ديا ہے، جو بالمعنى بيان كر ديا گيا ہے.

واللہ اعلم .

نماز کا طریقہ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔