"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اول:
کوئی شخص رمضان میں دن کے وقت بھول کر کھا پی لے تو اس کا روزہ
صحیح ہے، اس پر کوئی قضا یا کفارہ نہیں ہے۔
اس کیلئے سوال نمبر: (50041) کا جواب ملاحظہ کریں۔
اس لیے بھول کر پانی پینے سے آپکا روزہ نہیں ٹوٹا، آپکو چاہیے تھا کہ آپ اس دن کا روزہ مکمل کر لیتی۔
پھر آپ نے اپنی والدہ کی بات پر اعتماد کرتے ہوئے روزہ کھول لیا، اور بعد میں اس دن کی قضا بھی دے دی تو آپ نے اپنا واجب ادا کر دیا ہے، اب آپ پر کوئی کفارہ نہیں ہے، کیونکہ کفارہ اسی شخص پر لازم ہوتا ہے جو رمضان میں دن کے وقت جماع کر ے، مزید کیلئے آپ سوال نمبر: (38074) کا جواب ملاحظہ کریں۔
واللہ اعلم.