اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

جمعہ كے روز اونچى آواز سے تسبحات پڑھنا

28-06-2006

سوال 22256

كيا جمعہ كے روز نماز جمعہ سے ايك گھنٹہ قبل بلند آواز سے تسبيحات پڑھنا سنت ہے يا بدعت ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

بلا شك و شبہ يہ عمل بدعت ہے، كيونكہ ہم تك تو يہ نہيں پہنچا كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم يا پھر صحابہ كرام رضوان اللہ عليہم نے ايسا كيا ہو، اور خير وبھلائى تو ان كى اتباع و پيروى ميں ہے.

ليكن اگر كوئى شخص اپنے دل ميں تسبيحات كرتا ہے، تو ايسا كرنے ميں كوئى حرج نہيں، بلكہ اس ميں تو خير عظيم اور ثواب جزيل ہے، كيو نكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے يہ فرمان ثابت ہے:

" اللہ تعالى كو سب سے محبوب چار كلمات ہيں:

سبحان اللہ، الحمد للہ، اور لا الہ الا اللہ، اور اللہ اكبر "

صحيح مسلم كتاب الاداب حديث نمبر ( 2137 ).

اور ايك دوسرى حديث ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جو كلمے زبان پر بہت ہى ہلكے اور خفيف ہيں، اور رحمن كو بہت ہى زيادہ محبوب، اور ميزان ميں بہت زيادہ وزنى اور ثقيل ہيں:

سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظيم "

صحيح بخارى كتاب الايمان والنذور حديث نمبر ( 6682 ) صحيح مسلم كتاب الذكر والدعاء والتوبہ حديث نمبر ( 2694 ).

واللہ اعلم .

نماز جمعہ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔